لاہور( کامرس رپورٹر) چیف کمشنر آر ٹی او لاہور احمد شجاع خان نے کہا پہلی بار ٹیکس ریٹرن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،فائلر ،نان فائلر اور لیٹ فائلر کی کیٹیگری بن چکی ہیں۔ نان فائلر اور لیٹ فائلر کے ٹیکس ریٹس بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔بنک پرافٹ،گاڑیوں اور پراپرٹی کی خرید فروخت اوردیگر پر بروقت ریٹرن جمع کرانیوالے ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔