لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا پائیدار اقتصادی ترقی، مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے اور آئی ٹی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کیلئے پاکستان کو اکیڈمیز سمیت صنعت کے تمام شعبوں میں کثیر جہتی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان فرنیچر کونسل کے زیراہتمام آئی ٹی اور مستقبل کے چیلنجز‘ کے موضوع پر سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا جیسے جیسے دنیا ڈیجیٹل ہوتی جا رہی ہے۔ آئی ٹی معاشی ترقی، سکیورٹی، تعلیم اور عوامی خدمات کیلئے ایک ضرورت بنتی جا رہی ہے۔
پاکستان فرنیچر کونسل کے زیراہتمام آئی ٹی ، مستقبل کے چیلنجزکے موضوع پر سیمینار
Sep 12, 2024