لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کی جانب سے جیولن تھرو کے مشہور کھلاڑی یاسر سلطان کو وزیراعظم آفس اسلام آباد میں مدعو کیا گیاجہاں انہوں نے ذاتی طور پر این ٹی ڈی سی کے کھلاڑی یاسر سلطان کی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بھارت میں منعقد ہونیوالے مقابلے میں شرکت اور حوصلہ افزائی کیلئے 5 لاکھ روپے نقد انعام دیا۔ یاسر سلطان کی ملاقات وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان سے بھی کروائی گئی۔شبیر عثمانی نے کہا کہ یاسر سلطان جیسے نوجوان جو روز اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں انکی ہر قسم کی سپورٹ ماضی میں بھی کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔یاسر سلطان نے وزیراعظم شہباز شریف، شبیر احمد عثمانی اور رانا مشہود کا شکریہ ادا کیا۔