لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کوئین میری سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تاریخی سکول کے مختلف حصے دیکھے، کلاس رومز وزٹ کئے اور طالبات سے مسائل دریافت کئے۔ طالبات نے وزیر تعلیم کو سکول میں سپورٹس سرگرمیاں نہ ہونے اور کمپیوٹر اور ہوم اکنامکس لیب فنکشنل نہ ہونے کی شکایات کیں۔ وزیر تعلیم نے طالبات کو کمپیوٹر لیب اپ گریڈ اور فنکشنل کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ سکول کی پرنسپل کو ہوم اکنامکس لیب بھی جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کوئین میری کی عمارات کے بعض خستہ حال حصوں کو درست کرنے کیلئے فنڈز فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی اور کہا کوئین میری سکول کو سہولیات سے آراستہ کر کے ماڈل سکول بنایا جائیگا۔
رانا سکندر حیات کا دورہ کوئین میری سکول ،طالبات سے مسائل دریافت کئے
Sep 12, 2024