وزیر صحت کی زیر صدارت اجلاس ،ری ویمپنگ منصوبے میں معیار پرسمجھوتہ نہیں ہوگا 

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران جنرل ہسپتال لاہور، سروسز ہسپتال لاہور اوریکی گیٹ ہسپتال لاہور میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ری ویمپنگ منصوبے میں معیار اور شفافیت بارے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔دریں اثناء چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں لاء اینڈ آرڈر کا  اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر شافع حسین نے شرکت کی۔ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور عید میلاد النبی ؐکے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا خواجہ سلمان رفیق نے کہا عید میلاد النبی پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ عید میلاد النبی پر تقریباً 60 ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض سر انجام دینگے۔ 

ای پیپر دی نیشن