لاہور(نیوز رپورٹر) ایم پی اے وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی جانب سے اسلام پورہ، ساندہ روڈ حضرت قائداعظمؒ اور بیگم کلثوم نواز کی برسی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ارکان اسمبلی، چیئرمین وائس چیئرمین و اہلیان حلقہ 173 کی بھرپور شرکت کی۔ برسی کی تقریب کے آرگنائزر ندیم الحسن شاہ، شفیق بلوچ، منیر بھٹی و دیگر نے بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا۔ چیف آرگنائزر میاں مرغوب ایم پی اے نے قائداعظمؒ اور بیگم کلثوم نواز کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ بیگم کلثوم نوازہمیشہ ظلم کیخلاف ڈٹ کر کھڑی رہی۔سابق کوآرڈینیٹر این اے 130ندیم شاہ ، ڈاکٹر احسان ظفر، سہیل بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔