لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام جامعات کے اساتذہ کے درمیان تحقیق وایجادات میں انعام یافتہ اساتذہ کے ایوراڈ ز کے اجراکی تقریب ارفع کریم ٹاور کے آڈیٹوریم ہال میں ہوئی جس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر نے کی جبکہ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خاں مہمان خصوصی تھے۔ نتائج کے مطابق مختلف کیٹگریز میں بہترین کتاب کے حق دار قراردپانیوالے اساتذہ کو 4 لاکھ روپے جبکہ بہترین آرٹیکلز والوں کو 2 لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔ رانا سکندر حیات نے پی ایچ ای سی کی کوششوں کو سراہا اور کہا بہترین تحقیقی مضمون، بہترین کتاب، اور انوویشن اینڈ انوینشن ایوارڈز کا اجرا خوش آئند امرہے۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا معاشرے کی ترقی کا دارو مدار اساتذہ کی تعلیمی اور فنی صلاحیتوں کے فروغ میں ہے۔ اساتذ کو تدریس کے ساتھ تصنیف وتالیف کے میدان میں بھی آگے آنا چاہیے۔