لائبریریز اینڈ آرکائیو ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پہلی لائبریرین کانفرنس  

لاہور(نیوز رپورٹر) لائبریریز اینڈ آرکائیو ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں پنجاب کی پہلی لائبریرین کانفرنس کا انعقاد پنجاب لائبریریز فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا گیا۔ کانفرنس میں ہائبرڈ کیمونٹی لائبریریز اینڈ لرننگ سینٹرز کے موضوعات پر اظہارِ خیال کرنے کیلئے جامعہ پنجاب کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر نظام الدین سابقہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، ڈاکٹر کنول امین اور متعدد نامور لائبریری سائنس کے ماہرین نے شرکت کی۔ مشہور موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے بھی لائبریری سائنس کے ماہرین کو موجودہ تبدیل ہوتی ہوے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کتب بینی کی اہمیت کا احساس دلایا۔

ای پیپر دی نیشن