خواجہ عمران نذیر نے ورٹیکل پروگرامز کا 5 سالہ روڈ میپ طلب کرلیا  

Sep 12, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے پنجاب میں بیماریوں کے تدارک اور خاتمہ کیلئے ورٹیکل پروگرامز کا 5 سالہ روڈ میپ طلب کرلیا۔بیماریوں سے پاک پنجاب وزیر اعلی مریم نوازکا ویژن اور مشن ہے جس کیلئے اربوں روپوں کے وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے قلیل مدت میں شعبہ صحت میں انقلابی منصوبے شروع کر رکھے ہیں جو تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گلوبل ہیلتھ انیشیٹیوز کے نمائندوں سے ورٹیکل پروگرامز سے متعلق اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ بیماریوں کے خاتمہ کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم ہیلتھ پلان جلد وضع کیا جائے۔

مزیدخبریں