ممبر صوبائی اسمبلی کا کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹر کادورہ 

Sep 12, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب قیصر اقبال سندھواور حاجی امان اللہ وڑائچ سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نے کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹر بمقام دفترڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع)گوجرانوالہ کادورہ کیا۔اس موقع پرڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شکیل احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیاراور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اعظم مغل بھی موقع پر موجود تھے۔ قیصر اقبال سندھو ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب اور حاجی امان اللہ وڑائچ سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نے موقع پر موجود زمینداروں میں کسان کارڈ تقسیم کئے ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شکیل احمد نے  بتایا کے اس سکیم کے لئے وہ زمیندار اہل ہیں جن کا رقبہ 1ایکٹر سے12.5 ایکٹر تک ہے اور ان کا رقبہ زرعی اراضی سنٹر میں درج ہے کسان کارڈ سکیم کے تحت کسانوں کو بلا سود قرضہ جات دئے جائیں گے۔ کسانوں کو فی ایکٹر30ہزار روپے کے حساب سے1لاکھ 50 ہزار روپے تک کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا جوکے 6 ماہ کے اندر واپس کرنا ہوگا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بتایاکے اب تک ضلع  میں 2569 کسان کارڈ بن چکے ہیں جب کہ273 کسان کارڈ زمینداروں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

مزیدخبریں