گوجرانوالہ:محکمہ ماحولیات کی کارروائی 4فیکٹریاں سیل، ایک کو جرمانہ

Sep 12, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )محکمہ ماحولیات کی کارروائی ،اینٹی سموگ سکواڈ نے آلودہ دھواں فضا میں بغیر پراسس چھوڑنے پر چارفیکٹریوں کو سیل دو کو نوٹس اور ایک فیکٹری کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ڈائریکٹر ماحولیات عثمان اظہر نے سموگ آلودگی کی روک تھام کیلئے جناح کالونی ،شیخوپورہ روڈ اسٹیٹ نمبر 2اور کوہلو والا میں چھاپے مار کر چار فیکٹریوں میسرز مشتاق سٹیل فرنس،اعوان چوک نزد گرڈ اسٹیشن ،میسرز زیڈ اینڈ ایس تی سائیکلنگ کو پلو والا،میسرز کچن وئیر اسٹیٹ نمبر 2کو نوٹس ،میسرز عرفان ایلومینیم ورکس جناح کالونی اور میسرز صدیق ڈائنگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے فوری ایکشن لیتے ہوئے سیل کر دیا۔

مزیدخبریں