گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )منہاج القرآن اسلامک سنٹر پیپلز کالونی میں گیارھویں سالانہ محفل میلاد مصطفی منعقد ہوئی جسکی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے گوجرانوالہ کے ڈویژنل صدر حاجی ملک فاروق احمد قادری نے کی۔منہاج القرآن علما کونسل سنٹرل پنجاب کے صدر علامہ پیر سید علی عابد مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن وہ واحد تحریک ہے جو اتحاد امت کی نہ صرف بات کرتی ہے بلکہ امت مسلمہ کے ہر پلیٹ فارم پر امت محمدی ؐکو جوڑنے کی کوشش میں پیش پیش ہے منہاج القرآن کے اسٹیج پر تمام مکاتب فکر کے علما اکٹھے بیٹھے نظر آئے یہ اتحاد امت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
گوجرانوالہ:منہاج القرآن اسلامک سنٹر پیپلز کالونی میں گیارھویں سالانہ محفل میلاد مصطفی
Sep 12, 2024