حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) فیصل بازار میں تاجروں کی جانب سے منعقدکردہ میلادالنبی کانفرنس کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر علامہ فیصل ندیم کیلانی نے کہا کہ مدنی آقا کی مدح وسرائی سے دلوںکو جو سرور میسر آتا ہے وہ دنیا کی کسی اور چیز سے ممکنہ نہیں۔اور محبت رسول کے بغیر ایمان کی تکمیل ناممکن ہے۔ آپ کی ولاد ت پر جسقدر بھی خوشی منائی جائے وہ کم ہے۔کیونکہ میرے کریم نبی کی دنیا میں آمد سے انسانیت اپنے مقدر پر ناز کرنے لگی اور تاریکی وجہالت کے اندھیر چھٹ گئے۔