حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت) ڈی ایس پی صدر سرکل رانا جمیل قیصر کی جانب سے تھانہ ونیکے کے مختلف گاؤں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور موقع پر سائلین کی پولیس متعلق شکایات سن کر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ صدر سرکل میں واقع تھانہ سٹی کی مسجد اور تھانہ ونیکے تارڑ کے مختلف گاؤں بکن کلاں، بیری والا، لالیکے دھیرنکے اور سوئیاں والا گاؤں میں کھلی کچہری میں شرکت کی ڈی ایس پی رانا جیمل قیصر نے کھلی کچہری میں آئے سائلین کی شکایات سن کر موقع پر ہی ان کو حل کرنے کے لیے پولیس آفیسر کو احکامات جاری کئے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل رانا جمیل قیصر نے کھلی کچہری میں آئے لوگوں سے کہا آپ کے شکایت پر پولیس کارروائی اگر نہیں کرتی تو میرے پاس آئیں یا مجھے بزریعہ فون کال کر کے اطلاع دیں۔