جی بی سی کے وفدکی اسلام آباد میں انڈونیشیا کے ایمبیسڈر سے ملاقات 

Sep 12, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر گوجرانوالہ بزنس سینٹر عثمان نواز باجوہ کو پاکستان انڈونیشیا بزنس سرکل کا وائس پریزیڈنٹ نامزد کر دیا گیا۔چیئرمین  بزنس سینٹر احمد اکرام لون کی قیادت میں جی بی سی کے وفد نے اسلام آباد میں انڈونیشیا کے ایمبیسڈر رحمت ہندیارتا سے ملاقات کی ۔اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کو وضح کرنا تھااس موقع پر انڈونیشیا کے سفیر رحمت ہندیارتا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کی تجارت کو بڑھانے کے لیے تجارتی وفود کا تبادلہ بہت ضروری ہے۔

مزیدخبریں