سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ بد زبانی اور گالم گلوچ عمرانی ٹولے کا پرانا وطیرہ ہے، ناکام ترین دور حکومت کرپشن کا بازار گرم کرنیوالے اس گروہ کے پاس عقل نام کی کوئی چیز نہیں ، پی ٹی آئی کا حال ایسا ہے کہ رسی تو جل گئی پر بل نہ گیا ،ان سے ملک پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔مریم نواز نے اپنے منصوبوں سے پنجاب کو ایک ماڈل صوبہ بنا دیا ہے یہ وہی پنجاب ہے جس کی سڑکیں کوڑے کا ڈھیر بنی رہتی تھیں۔