شرقپورشریف(نامہ نگار) تحصیل انتظامیہ شرقپور کی ایل پی جی کی ری فلنگ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں درجنوں دکانوں کو سیل کر دیا گیا اور سامان سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنرمیاں توصیف حسن نے ایل پی جی کیخلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے گفتگو کرتے کہا کہ گاڑیوں اور رکشوں میں ایل پی جی کا استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔