موڑ کھنڈا(نامہ نگار) موڑ کھنڈا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ رکنے کانام نہیں لے رہا۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر 12گھنٹے تک پہنچ چکا ہے، جس سے شہری شدیدمشکلات کاشکار ہیں۔ بجلی کی سپلائی کابوسیدہ نظام اس مسئلہ کی بڑی وجہ بتایا جا رہا ہے، لیکن اس کودرست کرنیکی بجائے شہریوں پر لوڈشیڈنگ کاعذاب مسلط کر دیا گیاہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے بجلی کے نظام کو فوری طور پر بہتر کیا جائے ۔