شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ریگل سٹی و گریٹ سٹی ہاؤسنگ پراجیکٹس کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد عظیم سراء نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں موجودہ حالات مشکل ضرور ہیں مگر ان سے چھٹکارا حاصل کرنا بھی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے جس کی نوجوان نسل پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ انہیں ہی آگے چل کر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے انہیں تعلیم و ہنر کے میدان میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا اور ترقی یافتہ ممالک کی یوتھ کی طرح خود کو قابل اور باصلاحیت بنانا ہوگا، اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے وطن عزیز پاکستان کو مستقبل روشن بنانے کیلئے نوجوان نسل آگے بڑھے اور ملک چھوڑ کر جانے کی بجائے پاکستان میں رہ کر حالات کا مقابلہ کرنے کو ترجیح دے باہمی مشترکہ کاوشوں سے ہرچیلنجز سے نبردآزما ہوا جاسکتا ہے، مشکل حالات سے پریشان اور مایوس ہوکر ملک چھوڑ کر جانا قطعی طور پر مسئلہ کا حل نہیں نوجوانوں کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی، یہ مٹھی بھر اشرافیہ کا نہیں 25 کروڑ عوام کا ملک ہے۔