شیخوپورہ(عظیم علی شیخ،امجد علی سلطانی) ایس ای لیسکو سرکل شیخوپورہ انجینئر عمر بلال چودھری کی ہدایات پر بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن فورٹ سب ڈویژن نے ایک سو تین (103) بجلی چور دھر لئے۔ بتایا گیا ہے کہ علاقہ چٹی کوٹھی روڈ، معراج پورہ، محلہ رسول نگر، قیام پورہ، بیرہ ورکاں سمیت دیگر جگہوں پر سرویلنس ٹیم چیئرمین محمد بوٹا، عابد رشید، میٹر انسپکٹر برکت علی، محمد شفیق، طارق انجم لائن سپرٹینڈنٹ اور طارق محمود نتھہ نے دوران چیکنگ 103 بجلی چوری میں ملوث صارفین کے میٹر اتار لئے گئے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات کے اندراج کیلئے تحریری درخواست متعلقہ تھانوں میں بھجوا دی ہے۔ جبکہ چوری میں ملوث صارفین کو ایک لاکھ دس ہزار یونٹ جن کی مالیت تقریبا 35/40 لاکھ روپے بنتی ہے جرمانہ ڈالا گیا ہے۔ ایس ڈی او فورٹ سب ڈویژن سید اعزازاللہ نے بتایا کہ بجلی چوری برداشت نہیں ‘ سہولت کاری کرنے والے بھی گرفت میں آئیں گے ۔ بجلی چوری سنگین جرم ہے اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔