کراچی(این این آئی)بابائے قوم محمد علی جناح کا 76 واں یوم وفات (11ستمبر)بدھ کوملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایاگیا۔ اس سلسلے میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے مزار قائد پر سلامی دی اور مزار پر پھول رکھے۔ مسلح افواج کے نمائندوں نے کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے اس کے علاوہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی سندھ کابینہ کے ہمراہ بابائے قوم کے مزار پرحاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ نے بھی مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ قائد اعظم کا 76 واں یوم وفات ہے۔ سندھ کی پوری کابینہ وزیراعلی سمیت یہاں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس مقصد کے تحت قائد اعظم نے یہ ملک حاصل کیا ہے ، میں نے اپنے تاثرات میں لکھا ہے کہ میرے قائد ہم آپ سے شرمندہ ہیں ۔ اس لیے کہ یہاں 9 مئی جیسے واقعات ہوتے ہیں۔