پاکستان اور چین میں تجارتی تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر تجارت جام کمال سے چینی نائب وزیر تجارت نے ملاقات کی۔ پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ چینی نائب وزیر تجارت نے پاکستان کے ساتھ تجارتی مواقع بڑھانے کے عزم کا ا ظہار کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان 33 کمپنیوں کے ساتھ چین امپورٹ ایکسپو میں شرکت کرے گا۔ گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت کے لئے جلد اقدامات کئے جائیں گے۔ چین نے ایس سی او وزارتی اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کو مبارکباد دی۔ پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر کمیٹی کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔آج 12 ستمبر کو ایس سی او وزرائے تجارت کا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے۔ 23  واں اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کا موجودہ چیئر ہے۔ اجلاس میں تجارت کو بڑھانے اور اقتصادی خوشحالی پر بات ہو گی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کی حکومت عملی پر بات ہو گی۔ اجلاس کا مقصد خطے میں اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے طریقے تلاش کرنا ہے۔ پاکستان ایس سی او مالک کیلئے باہمی تجارتی فوائد کی راہیں ہموار کرنا چاہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...