قومی اسمبلی سے وکلاء کی گرفتاریاں قابل مذمت‘ قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں: اسد منظور

Sep 12, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر اسد منظور بٹ نے انیس ستمبر کو وکلاء کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وکلاء کی قومی اسمبلی اور ان کے چیمبرز سے گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ ان گرفتاریوں کے خلاف آج جنرل ہائوس کا اجلاس طلب کیا ہے۔ وکلاء قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں، سینئر قانون دان حامد خان نے کہا کہ عدالتوں کے اختیارات میں کمی برداشت نہیں کریں گے۔ شہباز شریف نے کہاکہ آئینی عدالتیں بنائیں گے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے متوازی کوئی عدالتیں نہیں بنائی جا سکتیں، نام نہاد عدالتیں اورججز کی تعیناتیاں منظور نہیں ہیں، اگر ایسا کیا گیا تو ملک بھر کے وکلاء لڑائی کریں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے پر عمل درآمد میں چیف جسٹس پاکستان سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، موجودہ چیف جسٹس تاریخ کا سب سے بڑا مجرم ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نئے چیف جسٹس کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ توہین عدالت کے قانون کے خاتمے کی مذمت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں