اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لائن لاسز میں اضافہ ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق ڈسکوز کے لائن لاسز 11.7 سے 18.2 فیصد ہو گئے۔ پیسکو لاسز میں سرفہرست ہے جبکہ سیپکو ‘ حیسکو اور کیسکو بھی شامل ہیں۔ ڈسکوز کو 11.77 فیصد لاسز کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ سال 2024ء میں پیسکو کے لاسز سب سے زیادہ ریکارڈ کئے گئے۔ پیسکو لاسز 18.33 سے 38.03 فیصد ہو گئے۔ میپکو کے لاسز 18.21 سے 34.89 فیصد پر پہنچ گئے۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کے نقصانات میں 16.9 فیصد اضافہ ہوا۔ حیسکو لاسز 9.5 فیصد سے 27.56 فیصد پر پہنچ گئے۔