اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں واقع مونال ریسٹورنٹ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا۔ بدھ کو ریستوران کی مستقل بندش کے وقت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ سٹاف کے سینکڑوں افراد روتے رہے اور ایک دوسرے کو دلاسہ دیتے رہے۔ ریسٹورنت کا ملبہ ہیوی مشینری سے ہٹادیا گیا۔ سی ڈی اے کے عملے نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کو تین ماہ کی مہلت دی تھی ۔ اس مہلت کے بعد مونال ریسٹورنٹ کے مالک نے سپریم کورٹ کو 11 ستمبر کی تاریخ دی تھی۔