لاہور (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں زمان پارک میں پولیس پر تشدد کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کی۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔
پولیس پر تشدد کے مقدمات، پی ٹی آئی رہنما امتیاز شیخ کی ضمانت منظور
Sep 12, 2024