نعش کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے کا قانون سینٹ کمیٹی سے منظور

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نیکروفیلیا کو جرم قرار دینے کے لیے قوانین کی منظوری دے دی۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت ہوا۔ سینیٹر عرفان صدیقی اور ثمینہ ممتاز زہری سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کو مختلف پرائیویٹ ممبرز بلز کا جائزہ لینا تھا تاہم بل پیش کرنے والے ارکان کی عدم موجودگی کی وجہ سے کارروائی موخر کرنی پڑی۔ اجلاس کے دوران زیادہ تر بل ملتوی ہونے کے سبب کمیٹی نے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جانب سے پیش کیے گئے پاکستان پینل کوڈ (ترمیمی) بل 2024ء کی متفقہ طور پر منظوری دے دی، بل کا مقصد نیکروفیلیا سے متعلق قانونی خلا کو دور کرنا ہے۔ یاد رہے کہ نیکرو فیلیا کا مطلب کسی بھی نعش کی بے حرمتی کرنا اور اس کا جنسی استحصال کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن