حلیم عادل شیخ کی دوسری  اہلیہ دعا بھٹو نے خلع لے لیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کی عدالت نے دعا بھٹو کی حلیم عادل شیخ سے خلع کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں ناکام ہوئیں۔ سول جج نے بچے کے اخراجات کی مد میں حلیم عادل شیخ کو 24 ہزار روپے ماہانہ دینے کا حکم بھی دے دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن