لاہور‘فیصل آباد( سٹاف رپورٹر‘نمائندہ خصوصی) اوباشوں نے 2لڑکیوں اور ایک بچے کوہوس کانشانہ بناڈالا۔ لاہور‘محلے دار کی گلی میں کھیلتی کم سن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس کی حراست میں آگیا۔ اوباش ڈولفن فورس اہلکار شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ کو ہوس کا نشانہ بناتا رہا، حاملہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بنا دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا، متاثرہ لڑکی تین ہفتوں بعد مقدمہ درج کروانے میں کامیاب ہو گئی، پولیس افسران نے پوائنٹ سکورنگ کے لیے نوٹس نوٹس کھیلنا شروع کر دیا۔تھانہ صدر کے علاقہ جدہ مارکیٹ میں اوباش دانش نے نوجوان لڑکی (ب ) کوزیادتی کا نشانہ بنا دیا‘ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 97 ر ب کے بچے (ن) کوملزم نے ہوس کانشانہ بناڈالا۔