قصور: جائیداد کی خاطر بیٹے کا سسرالیوں کے ساتھ ماں پر تشدد، گھر سے نکال دیا

Sep 12, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور پیرو والا روڈ کی رہائشی نسرین بی بی کو اس کے بیٹے اور سسرالیوں نے جائیداد کی خاطر پہلے ڈنڈوں، سوٹوں کا استعمال کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر دھکے مار کر اس کو گھر سے باہر نکال پھینکا، بوڑھی ماں نسرین بی بی نے کہا کہ ایسے بیٹوں سے بیٹیاں ہی بہتر ہیں۔ میرا بیٹا اور میری بہو میرے گھر اور زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 

مزیدخبریں