گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سنگدل باپ نے مبینہ طور پر تشدد کر کے اپنے 8سالہ بچے کی جان لے لی، تفصیلات کے مطابق علاقہ منڈیالہ وڑائچ میں حامد نامی شخص نے 8 سالہ بیٹے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ جان کی بازی ہار گیا، ملزم نے رات کے اندھیرے میں سپرد خاک بھی کر دیا، پولیس نے ملزم باپ کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔
گوجرانوالہ: باپ کا مبینہ تشدد‘ 8 سالہ بیٹا جاں بحق‘ رات کی تاریکی میں سپرد خاک
Sep 12, 2024