9 مئی: عمر ایوب، اسد عمر کی ضمانتوں میں توسیع، 96 کی کنفرم

Sep 12, 2024

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی تھانہ شادمان جلائوگھیرائو کے مقدمے میں عمر ایوب اور اسد عمر سمیت دیگران کی عبوری ضمانت میں 8 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے عمر ایوب اور اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ قصور کے جلائو گھیرائو کے چار مقدمات میں ایم پی اے سردار راشد، شاہد مسعود، حاجی مقصود سمیت دیگر کی ضمانتوں کی توثیق کر دی۔ ملزموں کے خلاف تھانہ کھڈیاں، کوٹ راھاکشن، قصور سٹی سمیت دیگر سٹیشنز میں درج ہیں۔ قصور میں درج مقدمات میں 96 ملزموں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزموں کے خلاف تھانہ الہ آباد، تھانہ اے ڈویژن میں قصور اور تھانہ کھڈیاں قصور میں مقدمات درج ہیں۔

مزیدخبریں