لاہور (خصوصی نامہ نگار) یورپی یونین کے بین الاقوامی مشیر برائے مذہبی آزادی و مذہبی ہم آہنگی مسٹر وان ڈیل اور ڈاکٹر رینا سفیر یورپی یونین پاکستان کی بادشاہی مسجد لاہور آمد اور چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان/ خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد سے ملاقات، جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ حکومت پاکستان، علماء کرام اور عوام ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے محافظ ہونے کا کردار ادا کرتی ہے۔ اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے، دنیا کو آج بین المذاہب ہم آہنگی کی سخت ضرورت ہے۔ آج یقینا ہمیں ڈائیلاگ اور ٹیبل ٹاک کے ذریعے آگے بڑھنا ہو گا، اس موقع پر مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے یورپی یونین کے بین الاقوامی مشیروں کو پیغام پاکستان کتاب بھی پیش کی۔ یورپی یونین کے بین الاقوامی مشیر مسٹر وان ڈیل نے کہا کہ مجھے بادشاہی مسجد لاہور کی تاریخی اہمیت دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی اور یہ صرف عبادت گاہ ہی نہیں بلکہ بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک عظیم مرکز بھی ہے۔ سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے جو مثالی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یورپی یونین کے مشیروں کا دورہ بادشاہی مسجد، بین المذاہب ہم آہنگی ناگزیر: عبدالخبیر آزاد
Sep 12, 2024