13 روز باقی‘ حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے: حافظ نعیم

Sep 12, 2024

راولپنڈی (جنرل  رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو معاہدے پر عمل درآمد کے لیے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے اور اگر ریلیف نہیں دیا تو 3 اور 7 ہڑتالیں کریں گے۔ راولپنڈی کمرشل مارکیٹ چوک میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا بجلی کے بعد اب گیس کا بحران سامنے آ کھڑا ہوا ہے۔ حکومتی معاہدے کے بعد 32 دن گزر چکے اور 13دن باقی رہ گئے ہیں۔ اللے تللے حکمرانوں کی عیاشیاں جاری ہیں، عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف کی مجبوری کیوں ہے، غریب عوام پر جو بوجھ ڈالا جاتا ہے اگر یہ بڑی گاڑیاں چھوٹی کریں تو اربوں روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔ ان کو عیاشیاں لگی ہوئی ہیں اور پٹرول مفت ملتا ہے۔ قوم سے اپیل کریں گے بجلی‘ گیس کا بل نہ دیں۔ مافیا سے جان چھڑانے کیلئے نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں وہ جماعت اسلامی کا حصہ بنیں۔ 

مزیدخبریں