اوہائیو (نیٹ نیوز) امریکا میں تین بہنیں اپنے پاس 40 سال سے محفوظ شدہ سکہ منظر عام پر لائی ہیں، جس کی قیمت 5 لاکھ ڈالرز تک ہوگئی ہے۔ اوہائیو سے تعلق رکھنے والی بہنوں کے پاس 40 سال سے زائد عرصے سے ایک پیسے کا سکہ محفوظ تھا جو انہیں وراثت میں ملا تھا۔ اگرچہ وہ جانتی تھیں کہ یہ قیمتی ہے۔ لیکن اب تک انہیں اندازہ نہیں تھا کہ کتنا قیمتی ہے۔