بھارت میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے 70 سالہ شخص کے پتے سے حیران کن طور پر 6 ہزار سے زائد چھوٹے پتھر نکال دئیے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجستھان کے شہر کوٹا میں 70 سالہ مریض کو کئی عرصے سے پیٹ میں درد کی شکایت تھی، اکثر معمولی دوا کے بعد یہ تکلیف کم ہوجاتی تھی۔