مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں، 2 نوجوان شہید، دو قابض فوجی ہلاک، 4 اہلکار زخمی

Sep 12, 2024

جنیوا، سری نگر (کے پی آئی + نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے 2 مختلف واقعات میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار مارے گئے۔ ریاستی دہشت گردی میں 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ پہلا واقعہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پیش آیا جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار پْراسرار حالت میں مردہ پایا گیا تھا۔ دوسرے واقعے میں ضلع پونچھ کے علاقے بنپت کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار اہلکار ہلاک ہوگیا۔کٹھوعہ میں بھارتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے قافلے کو لے جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ اس حادثے میں بھارتی پولیس کے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ جنیوا میںاقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر کشمیری وفد نے انسانی حقوق کونسل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بیگناہ لوگوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمشن کے قیام کے لیے قرارداد منظور کرے۔

مزیدخبریں