لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میںحاضر سروس فوجی افسر کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کے قانون میں ترمیم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس چوہدری محمد اقبال نے دوسرے بنچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے کیس فائل رجسٹرار آفس کو بھجوا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈویژن بنچ اسی نوعیت کی پٹیشن کی سماعت کر ر ہا ہے،مناسب ہے کہ اس پٹیشن پر سماعت وہی بنچ کرے، درخواست گزار اشباء کامران کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نگران حکومت نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے سیکشن میں ترمیم کی، نگران حکومت کو سیکشن7 میں ترمیم کرنے کا کوئی آئینی اور قانونی اختیار نہیں تھا، عدالت نگران حکومت کی جانب سے سیکشن7 میں کئی گئی ترمیم کو کالعدم قرار دے۔