لاہور(نیوز رپورٹر)پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کی دل کی تکلیف کے باعث سخت سکیورٹی میں پی آئی سی لایا گیا۔ اعجاز چوہدری کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ جو نقاب پوش 9 ستمبر کوپارلیمنٹ پر حملہ آور ہوئے وہی 9 مئی کے حملوں میں ملوث ہیں۔ ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کی جائے اور دہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلانا چاہیے۔