شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان (ن) لیگ کی حکومت وفاق اور پنجاب میں بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر ملکی ترقی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کی نئی مثال رقم کی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اور سیاسی مفادات کی خاطر قومی مفادات دائو پر لگانے کی بجائے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی جدوجہد میں حکومت کا ساتھ دیں۔