لاہور (اے پی پی) بیگم کلثوم نواز کی چھٹی برسی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ نے اپنے آفس میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ حلقہ این اے 127 کی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور قرآن خوانی اور نعت خوانی کی جبکہ تقریب کے اختتام پر مرحومہ کیلئے دعا بھی کی گئی۔ ساجدہ فاروق نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی سیاسی اور سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے آمریت کے دور میں جس طرح پارٹی کو سنبھالا وہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ رابعہ افضل، فرح دیبا، حمزہ ملک، شہباز طالب نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ آخر میں قائداعظم محمد علی جناح کیلئے بھی دعائے مغفرت کی گئی۔