پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مشیر برائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی مشعال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر گورنر خیبر نے دستخط کر دیئے۔ گورنر کی منظوری اور دستخط کے بعد سمری صوبائی حکومت کو واپس بجھوا دی گئی ہے۔