یوئیفا فٹبال میچ‘اطالوی شائقین نے اسرائیلی ترانہ بجنے پر منہ موڑ لئے

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیشنز کپ میں اسرائیل اور اٹلی کے درمیان میچ میں اسرائیلی ترانہ بجانے کے دوران اطالوی شائقین نے احتجاجا منہ موڑ لئے۔ انٹرنیشنل فٹبال میچ میں تقریبا 50شائقین نے غزہ میں صیہونی افواج کی بربریت کیخلاف میچ کے دوران اسرائیلی ترانہ بجنے پر احتجاجا منہ موڑا جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اس زبردست ردعمل پر اسرائیل کو دنیا بھر میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اطالوی شائقین کو خوب سراہا گیا،کئی صارفین اور مداحوں نے اطالوی فینز کے مظاہرے کو قابل احترام اور تاریخی قرار دیا،بوڈاپیسٹ کے بوزسک ایرینا میں کھیلے گئے یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں اٹلی نے حریف اسرائیل کو 1-2سے شکست دیکر فتح سمیٹی۔قبل ازیں اسرائیلی ٹیم میں سکیورٹی خدشات کے باعث میچ ہنگری کے دارالحکومت منتقل کردیا گیا تھا۔اطالوی بلدیہ اودین میں دونوں ٹیموں کے درمیان اگلہ میچ 14اکتوبر کو شیڈول ہے تاہم بدلیہ انتظامیہ نے اس سے قبل میچ کی میزبانی میں ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن