جدید ٹیکنالوجی کو نہ اپنایا تو بہت پیچھے رہ جائیں گے: احسن اقبال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب اور شزہ فاطمہ کی مشترکہ صدارت میں وزیر اعظم کی جانب سے قائم کمیٹی برائے ڈیجیٹل نیشن پاکستان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں جدت اور تبدیلی سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ اگر ہم نے جدید ٹیکنالوجی کو نہ اپنایا تو دنیا سے بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ دور حکومت میں بھی جدید ٹیکنالوجی کے ادارے بنائے اور دس لاکھ بچوں کو فری لیپ ٹاپس دیے۔ ان لیپ ٹاپس کی وجہ سے ہی پاکستان فری لانسنگ میں تیسرا بڑا ملک بن گیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ تجارت کے تمام ضابطے ای کامرس کے ذریعے بدلنے کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں بھی ٹرانسفارمیشن تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...