لاہور (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن کے بعد سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ پر بھی قتل کا مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ سابق کرکٹر و بنگلہ دیشی ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ اور ان کے والد غلام مرتضی سواپن سمیت 88 افراد پر طلبا و دیگر افراد پر حملے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ شیخ مصطفیٰ المزاہد الرحمن پولاش نے ناریل صدر پولیس سٹیشن میں درج کروا دیا تھا۔