رائل سعودی نیوی کے وفد کی کموڈور عاصم سہیل سے ملاقات‘ میری ٹائم سکیورٹی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) رائل سعودی نیول فورسز کے وفد نے نئے قائم ہونے والے میری ٹائم کمپوننٹ کمانڈر کموڈور عثمان عقاب الزہرانی کی سربراہی میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF 150) کے موجودہ کمانڈر کموڈور عاصم سہیل ملک سے منامہ، بحرین میں ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران بحیرہ عرب میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والےCTF 150  کے آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران، دونوں کمانڈروں نے علاقائی میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا اور خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے CTF-150 اور RSNF  میری ٹائم کمپوننٹ کمانڈ کے درمیان تعاون کے ممکنہ مواقع پر گفتگو کی۔ کموڈور عاصم سہیل ملک نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ CTF-150  کے زیر نگرانی علاقہ دنیا کے چند پیچیدہ اور اہم بین الاقوامی پانیوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم اس ملٹی نیشنل ٹاسک فورس کی کوششوں کو مزید تقویت دینے کے لیے کوشاں رہے گی تاکہ اس اہم سمندری خطے میں مضبوط سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ پاکستان بحریہ اس علاقے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دیگر بحری افواج کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...