پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پر مندی کا رجحان

Sep 12, 2024 | 11:49

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ، ہنڈر ڈ ا نڈ یکس میں32پوائنٹس کی کمی ہوئی،پاکستان سٹاک مارکیٹ78ہزار 619 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔گزشتہ روز    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 634 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 651 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دن بھر مجموعی طور پر 439 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 178 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 206 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔گزشتہ روز مارکیٹ میں 53 کروڑ 18 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 73 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,507 جبکہ کم ترین سطح 78,612 پوائنٹس رہی تھی۔

مزیدخبریں