لاہور سمیت پنجاب بھر ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے30کیسز رپورٹ ہوئے ۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 153 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 550 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 23 اور لاہور سے 1قصور سے ڈینگی کے2کیس رپورٹ ہوئے۔گوجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، ناروال اور چکوال سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔
پنجاب میں ڈینگی کے مزید30کیسز رپورٹ
Sep 12, 2024 | 11:51