شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کا اجلاس آج ہوگا

 شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کا اجلاس آج ہوگا ،رکن ممالک کے وزراء کے23 ویں اجلاس کی میزبانی پاکستان کرے گا ۔ایس سی او اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال کریں گے، شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کا جلاس11بجے شروع ہوگا ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اجلاس سے افتتاحی خطاب کریں گے ،شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل بھی افتتاحی خطاب کریں گے ۔ایس سی او کے رکن ممالک کے وزرائے تجارت اجلاس سے خطاب کریں گے ،وزارتی اجلاس میں تجارت کو بڑھانے اور اقتصادی خوشحالی پر بات ہوگی، رکن ممالک کے درمیان تجارت اور ترقی کے منصوبے زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں پائیدار ترقی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر غورکیا جائے گا، ایس سی او کے سربراہان کی کونسل کی موجودہ چیئر مین پاکستان کے پاس ہے ،ایس سی او کے تحت اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بات ہوگی ، پاکستان ایس سی او ممالک کے لیے باہمی تجارتی فوائد کی راہیں ہموار کرنا چاہتا ہے۔    

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...