وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے مونال ریسٹورنٹ کو ٹیک اوور کر لیا

اسلام آباد میں وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے مونال ریسٹورنٹ کو ٹیک اوور کر لیا ۔وائلڈ لائف بورڈ، سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندے موقع پر موجود تھے، مونال اور دیگر مارگلہ ہلز پارک کی حدود میں ریسٹورنٹ کی عمارتوں کو تحویل میں لے لیا گیا ، وائلڈ لائف بورڈ نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ۔کمیٹی مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی حدود میں غیر قانونی ریسٹورنٹ کو بند کرنے میں کردار ادا کرے گی، کمیٹی میں ممبر وائلڈ لائف، ممبر ماحولیات سی ڈی اے، ڈی سی اسلام آباد شامل ہیں،کمیٹی میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ممبر اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ بھی شامل ہیں۔کمیٹی مارگلہ ہلز کے ماحولیاتی نظام کو بحال کرے گی، سی ڈی اے مونال، لامونٹانہ اور دیگر عمارتوں کو مسمار کرے گا، نیشنل پارک کے ایریا میں موجود مونال اور دیگر عمارتوں کو گرانے کیلئے آپریشن جلد متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...